A Memorandum of Understanding (MOU) has been signed between Federal Board of Revenue (FBR) and the Representatives of the ChainStores Association of Pakistan (CAP) to ensure effective and efficient integration of Point of Sales (PoS)/ tills installed at Tier 1 retailers’s location all across the country. This huge milestone achieved today provides for incentives to the retailers who voluntarily integrate with FBR’s system by 30th November 2020. In order to facilitate smooth integration and collectively manage any bottlenecks, CAP committees will be formed at central and regional levels. CAP assured FBR that all Tier 1 integrated units/retailers would duly and fully integrate all their tills/PoS without any exception by November 30, 2020. They also assured that all of their branches would be fully integrated by then. The association will also augment FBR’s efforts to improve the PoS system and make it foolproof. CAP will also assist FBR in the identification of all Tier 1 and Tier 2 Retailers who are liable to be integrated and have not yet integrated.
The foundational principle of this MoU and the benefits agreed to by FBR is complete integration by Tier 1 Retailers with FBR’s system by November 30, 2020.
ایف بی آر اور چین سٹور ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور چین سٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ مفاہمت کی یادداشت کے تحت ملک بھر کے بڑے ریٹیلرز ایف بی آر کے پوائینٹ آف سیل نظام سے منسلک ہوں گے۔یہ حاصل کردہ سنگ میل ان تمام ریٹیلرز کو مراعات فراہم کرے گا جو رضاکارانہ طور پر 30 نومبر 2020تک پوائینٹ آف سیل نظام سے منسلک ہوں گے۔ پوائینٹ آف سیل نظام کے ساتھ آسانی کے ساتھ منسلک ہونے کی راہ میں درپیش مشکلات کے حل کے لئے مرکزی اور علاقائی سطح پر چین سٹور ایسوسی ایشن کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ چین سٹور ایسو سی ایشن آف پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کویقین دہانی کرائی ہے کہ تمام بڑے ریٹیلرز 30 نومبر 2020 تک پوائینٹ آف سیل نظام کے ساتھ منسلک ہو جائیں گے اور ان بڑے ریٹیلرز کی تمام شاخیں بھی منسلک ہوں گی۔ ایسوسی ایشن ایف بی آر کے پوائینٹ آف سیل نظام کو شفاف اور بہتر بنانے کے لئے تعاون کرے گی۔ ایسوسی ایشن ان تمام بڑے اور چھوٹے ریٹیلرز کی نشاندہی کرے گی جو کہ پوائینٹ آف سیل نظام سے اب تک منسلک نہیں ہوئے۔