ایف بی آر اور بورڈ آف ریوینیو پنجاب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
وزیراعظم کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ملک میں ٹیکس وصولی نظام کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے اور اسی سلسلے میں مزید ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ایف بی آر نے بورڈ آف ریونیو، پنجاب کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت بورڈ آف ریونیو، پنجاب کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ڈیٹا فراہم کیا جائے گا جس میں متعدد لین دین یا ٹرانزیکشنز سے متعلق ای سٹامپ اور اراضی کی ملکیت کا ڈیٹا بھی شامل ہو گا۔
ایف بی آر کی بھرپور کوشش ہے کہ تیسرے فریق یا تھرڈ پارٹی کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے اپنے آئی ٹی سسٹمز کو ان فریقوں کے سسٹمز کے ساتھ جوڑا جائے تاکہ ٹیکس دائرہ وسیع ہو اور وصولی کے نظام کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنایا جا سکے۔
Adnan Akram Bajwa
Secretary PR FATE Wing